لاہور: (دنیا نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں اس کیلئے ضروری ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
گورنرہاؤس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے پرویز الہی سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال، پنجاب اسمبلی میں مزید نئی قانون سازی کے سلسلے میں مشاورت کی گئی ،سیالکوٹ واقعہ کے حوالے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام گورنر پرویز الہی کاکہناتھاکہ عوامی مفاد میں بنائے جانے والے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،عوام کے جان و مال کی ذمہ دار حکومت ہے،اس ذمہ داری کا تحفظ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں اس کیلئے ضروری ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، عوامی مفاد میں بہترین قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جائے۔