راولپنڈی: (دنیا نیوز) عسکری قیادت نے سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے مبینہ توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تشدد پسندانہ اور دہشت گردانہ عناصر کے لیے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیاجائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
CCC presided by #COAS held @ GHQ. The participants reviewed global, regional & domestic security milieu. Expressing satisfaction over security measures along the borders, COAS emphasised on maintaining high vigil to guard against any threat. (1/4) pic.twitter.com/xDyhImVWGK
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران عالمی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران افواج کی تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
...Referring to the brewing humanitarian crisis in Afghanistan, COAS said continuous support & timely international humanitarian assistance is imperative for not only peace & prosperity of Afghanistan but also for stability of the region at large. (2/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے کسی بھی خطرے سے بچاؤ کے لیے مسلح افواج کو ہر وقت چوکس رہنے کا حکم دیا۔
...Expressing satisfaction over ongoing training activities in the Army, COAS said objective evaluation of doctrine & training is necessary to evolve & meet emerging challenges in a technology driven future battlefield. (3/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
کور کمانڈرز اجلاس کے دوران افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی مسلسل حمایت اور بروقت عالمی انسانی امداد نہ صرف دوست ملک کے امن اور خوشحالی بلکہ خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوج میں جاری تربیتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے۔
...Taking note of the heinous lynching incident @ Sialkot, forum unequivocally affirmed zero tolerance for such elements so as to eradicate extremism & terrorism from the country. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
اجلاس کے دوران عسکری قیادت نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیا گیا اور عزم دہرایا گیا کہ تشدد پسندانہ اور دہشت گردانہ عناصر کے لیے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا،