بھنگ اور ہیروئین کی سزا کو الگ کرنا خوش آئند ہے: سپریم کورٹ

Published On 15 December,2021 05:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر بھنگ اور ہیروئین کی سزا الگ کی جارہی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔ بھنگ ہیروئین سے کم خطرناک نشہ ہے۔بھنگ تو بہت سے بیماریوں کا علاج ہے۔اب تو حکومت بھی بھنگ پر پالیسی بنا چکی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ نے منشیات کے ملزمان کی سزاؤں سے متعلق کیس سماعت کی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سینٹ کی ایک کمیٹی منشیات کے ملزمان سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے۔کمیٹی میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین کو تحریری معروضات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔
 

Advertisement