لاہور: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ ملکی فضاؤں کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پرعزم ہے، پاک فضائیہ کے بیڑے میں آئندہ سال "جے 10 سی"طیارے شامل کئے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ چین کا تیار کردہ "جے 10 سی" سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کا حامل ہے۔ نیا لڑاکا طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہے جس کے ذریعے 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
جے 10 سی طیارہ پاکستام اور چین کی مشترکہ مشق شاھین میں بھی حصہ لے چکا ہے جس کے دوران تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔