پاکستان نے ایئر شو میں جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا

Published On 15 November,2021 05:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایئر شو میں جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا، طیارہ "قراقرم ایٹ این جی" پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی تخلیق ہے۔

ذرائع کے مطابق قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن طیارہ، قراقرم ایٹ جیٹ تربیتی طیارے کی جدید شکل ہے، طیارہ اہداف کے تعین، نگرانی، زمینی اہداف کی تباہی میں کارگر ہے، قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن طیارہ 4.6 ٹن وزن ساتھ لیجا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پر محدود فاصلے تک فضا سے فضا میں داغنے کے لیے میزائل نصب ہو سکتے ہیں، طیارے پر گنز، راکٹ لانچر، لیزر گائیڈڈ بم بھی نصب کیے کا سکتے ہیں، طیارہ ہدف کو لاک کرنے، جیمنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، جہاز 840 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، 12 ہزار میٹر بلندی تک جا سکتا ہے، جدید ایوی آنکس، ہتھیاروں کی تنصیب سے طیارہ تربیتی اور آپریشنل امور دونوں میں کارگر ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاز کم قیمت، مرمت آسان، جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور کارکردگی میں بہترین ہے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا تربیتی طیارہ سپر مشاق بھی ایئر شو کا حصہ ہے۔ دبئی ایئر شو گزشتہ روز 14 نومبر سے شروع ہوا، 18 نومبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement