پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ

Published On 22 September,2021 01:15 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ تیکنیکی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں ایک پائلٹ سوار تھا۔

پولیس اور آرمی اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ثبوت اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ائیرہیڈ کوارٹرز نے تفصیلی وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
 

Advertisement