ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

Published On 17 August,2021 10:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فایض بن حامد الرویلی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنرل فایض بن حامد الرویلی نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔

اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
 

Advertisement