پاک فضائیہ کے 3 ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

Published On 22 June,2021 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل عمران سیف، ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی اور ائیر وائس مارشل زعیم افضل شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ائیر وائس مارشل عمران سیف نے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ سیکٹر اور ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ائیر ڈیفنس) کے طور پر خدمات سرانجام دیں جبکہ ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل میں ڈپٹی کمانڈنٹ تعینات رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے ائیرہیڈکوارٹر اسلام آباد میں جے ایف 17 پراجیکٹ کے ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (آپریشنز) کےطور پر خدمات سرانجام دیں۔ تینوں افسران کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔
 

Advertisement