سندھ :لیکچرار کی اسامی،1ہزار امیدواروں کا ٹیسٹ،کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکا

Published On 20 December,2021 08:15 pm

خیرپور:(دنیا نیوز)لیکچرار کی اسامی کے لئے امیدواروں کے ٹیسٹ کے نتائج نے سب کو حیران کردیا، سندھ کے تعلیمی نظام پر سوالہ نشان اٹھنے لگے، 17 گریڈ کے لیکچرار کی اسامی کے لئے 1ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ دیا لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکا۔

سندھ حکومت کے تعلیم بہتری کے دعوے لیکن حقیقت برعکس نکل آئی،محکمہ کالز کیبجانب سے خیرپور کیڈٹ گورنمنٹ کالج میں لیکچرار کی اسامی کے لیئے 3دسمبر کو امیدواروں کا ٹیسٹ لیا گیا جبکہ 17 گریڈ کی لیکچرار کی پوسٹ کے لئے ٹیسٹ لیا گیا تھا لیکن ایک بھی امید وار ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہوسکا۔

ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس 50 فیصد رکھے گئے تھے، ایک ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا لیکن تمام امیدوار ناکام رہے،میرٹ ٹیسٹ لینے والے ادارے کی جانب سے امیدواروں کے ٹیسٹ نتائج کئے گئے ہیں۔