لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی کے پیش نظر پنجاب میں مارکیٹس پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق 21دسمبر سے پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع پر ہو گا جس کے تحت تمام کاروباری مراکز ہفتہ کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ تمام کاروباری سرگرمیاں احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹی فکیشن کا باقاعدہ اطلاق یقینی بنائیں گے۔
سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ عوام معاملات زندگی بحال رکھنے کے لیے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے سمیت ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔ تمام اہل افراد جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ 12سال سے زائد عمر کے تمام طالب علم ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے۔