اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 870 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 848 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 119، سندھ میں 4 لاکھ 78 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 938، بلوچستان میں 33 ہزار 548، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 240 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 633 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 27 لاکھ 78 ہزار 855 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 903 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 52 ہزار 396 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 870 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 57، سندھ میں 7 ہزار 649، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 907، اسلام آباد میں 963، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 745 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔