لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 839 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 120 ہے۔ ملک میں 12 لاکھ 89 ہزار 543 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ 12 لاکھ 51 ہزار 584 افراد صحت یاب ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 نئے مریض رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ سات ریکارڈ کی گئی۔