اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں اومی کرون کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آ گیا۔ این ائی ایچ نے تصدیق کر دی، مریضہ خاتون کا تعلق کراچی سے ہے ۔
پاکستان میں اومی کرون وائرس کی تصدیق کر دی گئی، کراچی میں مشتبہ خاتون میں اومی کرون کا ویرینیٹ ہے جو کنفرم ہو گیا ہے۔ این آئی ایچ کی تصدیقی بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے جبکہ مشتبہ نمونوں کی تشخیص کیلئے مسلسل نگرانی جاری ہے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سنگین اثرات سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے جبکہ این سی او سی کی ہدایت پر عوام ویکسینشن کروائیں۔