کورونا کی چوتھی لہر مزید 6 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے کے دوران 301 نئے مریض

Published On 16 December,2021 08:25 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 849 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 214 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 32، سندھ میں 4 لاکھ 78 ہزار 564، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 825، بلوچستان میں 33 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 198 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 627 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار 25 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 895 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 51 ہزار 914 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 849 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 53، سندھ میں 7 ہزار 640، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 900، اسلام آباد میں 963، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 744 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement