ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنیوالا شخص سینیٹ کا ملازم نکلا

Published On 22 December,2021 06:51 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس سامنے آ گیا،ویڈیو وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس نے خواتین سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

دنیا نیوز نے خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کا پتہ لگا لیا ،ہراساں کرنے والا شخص رانا اظہر سینیٹ کا سرکاری ملازم نکلا جبکہ سینیٹ حکام نے کہا کہ ویڈیو بنانے والا شخص سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خواتین نے اے ٹی ایم پر ان کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنا لی اور پوچھا کہ وہ شخص ان کی ویڈیو کیوں بنا رہا ہے،جس پر ہراساں کرنے والے شخص نے سوری کہہ کر ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڈ لگا دی۔

اسلام آباد پولیس نے ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 دوسری جانب ویڈیو بناکر کر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں رانا اظہر کو 4ماہ کے لئے نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔

Advertisement