سیالکوٹ واقعہ انتہائی تکلیف دہ، سری لنکن عوام سے معذرت خواہ ہیں: مولانا طارق جمیل

Published On 22 December,2021 12:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ انتہائی تکلیف دہ، ہر پاکستانی افسردہ ہے، سری لنکن عوام سے معذرت خواہ ہیں، اسلام ظلم و جبر کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔

مولانا طارق جمیل اور علامہ طاہر اشرفی نے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر ہم معذرت کرتے ہیں، اسلام کا نام سلامتی ہے، ایمان کا مطلب امن ہے، اسلام محبت کا درس دیتا ہے، سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہیں، سری لنکن سفیر کو کہا ہم معافی مانگنے آئے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہم سری لنکا والوں کے سامنے شرمندہ ہیں، کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائیں، ہاتھ جوڑ کر سرلنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں۔
 

Advertisement