سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سری لنکن شہری کو تشدد کر کے قتل کرنے کے معاملے میں پیشرفت، گرفتار ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر سماعت جیل کے اندر کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت میں گرفتار ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری ہوگئے۔ ترجمان پولیس سیالکوٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جیل میں جاکر سماعت کریں گے۔ سیالکوٹ پولیس نے سماعت کے لیے عدالت کو وزارت داخلہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔
خیال رہے سیالکوٹ کیس میں اب تک 34 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا۔ دیگر ملزمان کی ویڈیو کی مدد سے شناخت کی جا رہی ہے۔