سیالکوٹ واقعہ قابل افسوس ہے: نو الحق قادری

Published On 09 December,2021 10:17 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ سیالکوٹ واقعہ ملک کے شرمندگی گا بناہے اورقابل افسوس ہے ۔غیر مسلموں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں حسن محفل قرات کی مناسبت سےمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیرنورالحق القادری کاکہناتھاکہ اقلیتوں کوبھی وہی حقوق حاصل ہیں جوہمیں ۔ملک کو اس طرزکےظالمانہ تشدد سے دور رکھناہوگا، قرآن حکیم مکمل ضابطہ حیات ہےجو ہمیں زندگی کا شعور اوررہنمائی فراہم کرتا ہے، مدارس قرآن فہمی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، اس حکومت میں متفقہ طور پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے نصاب میں شامل ہے جو ہمیں انسانیت سے محبت اور ایمان کامل سے روشناس کراتی ہے، غیر مسلم جس ملک میں رہائش پذیر ہوں وہاں کی کچھ ذمہ داریاں ہیں کچھ واقعات ملک اور قوم کےلئے شرمندگی کا باعث ہوتے ہیں ہمارے لئے سوچنے کا مقام ھے یہ دین رحمت دین شفقت ہے، معاشرتی اصلاح ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
 

Advertisement