محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

Published On 24 December,2021 08:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھانے لگا۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

 

Advertisement