اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 905 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 81 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 496، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 288، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 167، بلوچستان میں 33 ہزار 621، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 425 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 655 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 757 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 148 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 413 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 905 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 62، سندھ میں 7 ہزار 661، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 921، اسلام آباد میں 966، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔