پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچائو کی گھر گھرویکسی نیشن مہم میں مسائل آڑے آ گئے، صوبائی حکومت نے صوبے بھر کی بجائے حساس اور اہداف حاصل نہ ہونے والے مخصوص علاقے میں گھر گھر ویکسی نیشن شروع کرنے پر غور شروع کر دیا۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچائو کے لیے گھر گھر ویکسی نیشن شروع کرنے کے منصوبے میں مسائل آڑے گئے، حکومت نے مخصوص علاقوں میں پروگرام شروع کرنے پر غور شروع کردیا۔
خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسی نیشن کی گھرگھرمہم میں محکمہ صحت کو عملے کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہوگیا جس کے باعث صوبے بھرمیں گھرگھر ویکسی نیشن مہم شروع نہ ہوسکی ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کہتے ہیں گھر گھرمہم ایک موثرلائحہ عمل ہے تاہم اس کےلیے مزید وسائل کی ضرورت ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کےلیے مزید 2 ہزار سے زائد افراد کی تعیناتی بھی کی گئی ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں بڑی حد تک کمی آئی ہے تاہم حکومت کو اقدامات جاری رکھنے چاہیئں۔ حکام کے مطابق صوبہ بھرمیں اب تک 55 فیصد سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔