جرمنی میں کورونا کی موثر ویکسین بنانے کے دعوےدار ڈاکٹر ونفریڈ سٹوکر گرفتار

Published On 30 November,2021 01:56 pm

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں کورونا کی موثر ویکسین بنانے کا دعویٰ کرنے والے ڈاکٹر ونفریڈ سٹوکر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے جرمن شہرلوبیک میں ویکسی نیشن سینٹر پرچھاپہ مار کر ڈاکٹر کو حراست میں لیا، اس وقت لگ بھگ دو سو افراد ویکسین لگوانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ پولیس کو شک ہے کہ ڈاکٹرونفریڈ سٹوکر پچاس افراد کو یہ ٹیکہ لگا چکے ہیں۔

جرمنی میں غیرتصدیق شدہ ویکسین لگانا باقاعدہ جرم ہے، ڈاکٹر ونفریڈ سٹوکر نے مارچ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دریافت کرنے کا دعوی کیا تھا۔
 

Advertisement