اومی کرون وائرس:جی سیون کا ہنگامی اجلاس،مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

Published On 29 November,2021 11:01 pm

برسلز:(دنیا نیوز)کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ 'اومی کرون 'کی صورتحال پر جی سیون کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔

کورونا وائرس  اومی کرون  کی صورتحال پر جی سیون ہیلتھ منسٹر اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اجلاس میں گلوبل ہیلتھ سمٹ اور جی 20 روم ڈیکلریشن پر عملد در آمدکو یقینی بنانے کا اعادہ کیا گیا جبکہ ہیلتھ منسٹرز نے وائرس کی بر وقت تشخیص کے لیے جنوبی افریقہ کے اقدامات کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ویکسین کی فراہمی اور تمام ممالک کی ویکسین تک رسائی ممکن بنانے پر زور دیا گیا ،جی سیون ہیلتھ منسٹرز نے ڈبلیو ایچ او کی نگرانی میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔
 

Advertisement