پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے 32 اضلاع میں کورونا کی 10 لاکھ سے زائد ویکسین کا اندراج نہ ہو سکا، محکمہ صحت حکام کہتے ہیں اقدامات تیز کردیئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا ویکیسی نیشن مہم کے دوران صوبے کے 32 اضلاع میں 10 لاکھ سے زائد انٹریاں مرکزی نظام میں درج نہ ہو سکیں۔ محکمہ صحت کے مطابق چارسدہ میں 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد شہریوں کی انٹری نہیں کی جا سکی، ضلع خیبر میں 20 ہزار سے زائد، مہمند میں 9ہزار، نوشہرہ 85 ہزار، مردان91 ہزار، صوابی 59 ہزار اور باجوڑ میں 37 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کے باوجود نام آن لائن رجسٹرڈ نہیں کیا گیا، شہری کہتے ہیں اندراج نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا مینول طور پر رجسٹر میں موجود ہے تاہم ٹیکنیکل سٹاف کی کمی سمیت کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے آن لائن اندراج میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خیبرپختونخوا کےکوہاٹ ڈویژن میں ایک لاکھ،ہزارہ ڈویژن میں دولاکھ سے زیادہ،ڈی آئی خان ڈویژن میں 48ہزاراور بنوں ڈویژن میں 20 ہزار سے زائد انٹریاں نہیں کی جا سکیں۔