اسلام آباد: (دنیا نیوز) اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی کا آج سے اطلاق ہو گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ہدایت نامے کے مطابق بیرونی ممالک سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔ ایئر پورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ بھی لازمی ہوگا۔
ہدایت نامے کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو موبائل ایپلی کیشن پاس ٹریک پر سفر سے قبل ڈیٹا درج کرانا ہوگا، اندرون ملک اور پاکستان سے باہر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔