اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب کی 52 فیصد آبادی کو کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے، پاکستان بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ویکیسینشین کا عمل جاری ہے، سندھ میں 40 فیصد آبادی نے کورونا ویکسین لگوائی۔
Punjab becomes the first province to have more than half it s eligible population with at least one dose at 52%. KP follows with 48%, Sind 40% and balochistan at 17%. Federal territories leading in vaccination with Islamabad 87%, AJK 59% & GB 54%. National average has reached 48%
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2021
سربراہ این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 48 فیصد، بلوچستان میں 17 فیصد، گلگت بلتستان میں 59 فیصد، اسلام آباد میں 87 فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں 54 فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں، قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48 فیصد ہوچکی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 158 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678، سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 319، بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 247 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 936، سندھ میں 7 ہزار 579، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 757، اسلام آباد میں 941، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔