کورونا کے مریضوں کا گولیوں سے علاج،برطانیہ نے اجازت دیدی

Published On 04 November,2021 07:16 pm

لندن:(دنیا نیوز)برطانیہ کورونا کے مریضوں کا گولیوں کے ذریعے علاج کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

برطانوی ریگولیٹر اتھارٹی نے کورونا کے علاج کے لیے اینٹی وائرل گولیوں کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق کورونا کی علامات والے مریضوں کو اینٹی وائرل گولیاں گھر پر ہی دی جاسکتی ہیں جبکہ برطانیہ نے دوا ساز کمپنی کو پانچ لاکھ گولیاں جبکہ امریکا نے سترہ لاکھ گولیاں تیا رکرنے کے آرڈرز جاری کردیے۔

دوا ساز کمپنی کے مطابق مقامی کمپنیوں کے اشتراک سے دنیا بھر کے سو ممالک میں یہ دوا تیار کی جائے گی۔
 

Advertisement