کراچی: اومی کرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

Published On 23 December,2021 05:51 pm

کراچی:(دنیا نیوز)شہر قائد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 6 مسافروں کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی ہسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔

اومیکرون کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں میں 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے آئے ہیں، تمام افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے اورتصدیق کے بعد تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement