کوئٹہ: (دنیا نیوز) قلات میں اومی کرون کے32 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کے نمونے تصدیق کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد بھجوا دیئے گئے۔
ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے بتا یا کہ اومی کرون کے مشتبہ کیسز قلات میں انسدادکوروناویکسی نیشن اورٹیسٹ کی مہم کےدوران رپورٹ ہوئے،شہرمیں یکم سے 18دسمبر تک کوروناکے400 سےزائد نمونےلئےگئےتھے مشتبہ افراد کے نمونےتصدیق کےلئےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آبادبھجوادئیےگئے ہیں۔ مشتبہ مریضوں کا تعلق قلات سےہے اور ان کی خاص ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے۔
ڈی ایچ اوکوئٹہ کے مطابق اومیکرون کےمشتبہ مریضوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے،چند روزقبل کوئٹہ میں ڈیلیوری ہوئی تھی، اومیکرون کےمشتبہ مریضوں کوگھروں پرقرنطینہ کردیاگیاہے۔