کراچی: (دنیا نیوز) کورونا کی نئی لہر اومی کرون کے باعث ملک بھر کے ایئر پورٹس پربیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل سکریننگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ،ایران،عراق سے آنیوالے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دبئی،شارجہ،ابوظہبی، سعودی عرب سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کی منظوری کے بعد ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا، کورونا صورتحال کنٹرول ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے۔