پی ٹی آئی میں اختلافات، میئر پشاور کی سیٹ کیلئے کروڑوں روپے لئے جانیکا انکشاف

Published On 27 December,2021 05:23 pm

پشاور:(دنیا نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کےبھتیجے نے الزام لگایا ہے کہ میئرپشاورکی سیٹ کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ پیسے لیکردیاگیا، گورنرنے5 اورکامران بنگش نے2کروڑروپے لیے۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ،بلدیاتی الیکشن میں ہارنے کے معاملے پر وزراء اورکارکن آمنے سامنے آگئے، کارکنوں کے ایک دوسرے پر الزامات کے ویڈیو پیغامات بھی سامنے آگئے ہیں۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجےارباب محمد علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خبروں سے پتہ چلا کہ گورنراورکامران نے پیسے لیے، گورنرنے5 اورکامران بنگش نے2کروڑروپے لیے، وزیراعظم کواس معاملے کی تحقیقات کرانی چاہیئے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان بنگش نے الزامات پر ویڈیوپیغام میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ارباب محمد علی ٹاؤن ناظم رہے، محمد علی کے بھائی ایم این اے اورچچا وزیراعظم کےمشیرہیں، تہکال سے2912 پول ووٹوں میں پی ٹی آئی کو صرف 195 ملے، ارباب محمد علی کےالزامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروںگا، کارروائی کے لئے قانونی مشاورت کررہا ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہےمیئرکا ٹکٹ نہ ملنےکےصدمہ سے ارباب محمد علی ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں۔
 

Advertisement