اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت 4 جنوری کو مقرر کر دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت 4 جنوری کو مقرر کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور درخواست گذار اکبر ایس بابر کو نوٹسز جاری الیکشن کمیشن سماعت کے دن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے لائے گا،
یاد رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ معاملہ پر سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی تھی۔