لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز

Published On 28 December,2021 07:30 pm

لاہور(کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ میں آج سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔

عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ارجنٹ کیسز ضمانتوں، حبس بے جا سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوگی ،لاہور ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے 18 ججز موجود ہوں گے ، پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے کے دوران 7 ڈویژن اور 18 سنگل بینچز سماعت کریں گے ۔

ڈویژن بینچ نمبرایک میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس انوار حسین، ڈویژن بینچ نمبر2 میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس فیصل زمان خان، ڈویژن بینچ نمبر3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں ، ڈویژن بینچ نمبر4 میں جسٹس عابدعزیزشیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، ڈویژن بینچ نمبر5 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بینچ نمبر6 میں جسٹس سرداراحمد نعیم اور جسٹس علی ضیاء باجوہ، جبکہ ڈویژن بینچ نمبر7 میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں ۔

روسٹرمیں شامل تمام ججزسنگل بینچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے ، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس مسعودعابدنقوی، جسٹس سلطان تنویراور جسٹس محمد شان گل صرف سنگل بینچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے ۔
 

Advertisement