لودھراں: (دنیا نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور رہے گا۔
لودھراں میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ ورکرز اور سپورٹرز ہی میرا اثاثہ ہیں۔ ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف بےلوث عوامی خدمت ہے، عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے اور رہے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی عام آدمی کا حق ہے۔ لودھراں میں سماجی کاموں کا آغاز سیاست میں آنے سے قبل کیا تھا۔