لاہور: (دنیا نیوز) شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ بنا کر دم لیں گے، صوبے بھر میں ن لیگ کو عبرتناک شکت دیں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر شفقت محمود نے ایوان اقبال میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ کارکنان نے شفقت محمود کو صدر پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی۔ شفقت محمود سے سابق صدر لاہور ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان، مہر واجد عظیم، عفیف صدیقی سمیت دیگر رہنما ملے۔ پارٹی رہنماؤں نے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر شفقت محمود نے کارکنان سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں جو نئی ذمہ داری سونپی ہے، اسے ایمانداری سے پوری کروں گا، کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی اپنے کارکنان اور اچھی شہرت کے حامل مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی۔