ملک بھر میں خشک سردی کے خاتمے کی نوید، پنجاب، سندھ میں بادل کل برسیں گے

Published On 25 December,2021 09:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج شام ملک میں داخل ہوگا، کل سے منگل تک پنجاب، بلوچستان، سندھ میں بادل برسیں گے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک بھر میں خشک سردی کے خاتمے کی نوید، مغربی ہوائیں آج رات بالائی علاقوں میں انٹر ہوں گے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کل سے پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آبادسمیت جنوبی پنجاب میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، پشین اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے۔

کراچی، سکھر، میر پور خاص اور صوبے کے متعدد شہروں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔

کل رات سے منگل کے دوران مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔ ناران، کاغان، ہنزہ، اسکردو میں بھی برفباری کا امکان ہے۔
 

Advertisement