نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام چار روزہ رنگا رنگ فیسٹول شروع

Published On 24 December,2021 03:36 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام رنگا رنگ فیملی گالا چار روزہ فیسٹول شروع ہو گیا جس میں گل داؤدی پھولوں کی نمائش، مختلف کلچر کے سٹال اور فن فئیر کے پروگرام شامل ہیں، فیملی گالا کا افتتاح اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عامر رشید نے کیا۔

 

فیملی گالا فیسٹول میں گل داودی کی خوبصورت نمائش کی گئی جس میں بیس سے زاہد گل داودی کے اقسام نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں جبکہ مختلف کلچر کے سٹال کیساتھ فن فئیر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

اسٹیشن کمانڈربریگیڈئرعامر رشید نے کہا کہ فیملی گالا چار روزہ فیسٹول نوشہرہ کی عوام کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقعہ پر تحفہ ہے۔

 

Advertisement