لاہور:(دنیا نیوز)پنجاب حکومت نے پنجاب گیمز کو 24 سے 27جنوری تک منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیمز میں 24 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ، خواتین کے آٹھ کھیلوں میں مقابلے ہوں گے،پہلی مرتبہ پیرا اولمپکس کے مقابلے بھی پنجاب گیمز کا حصہ ہوں گے ۔
رائے تیمور بھٹی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ گراس روٹ سے کھلاڑی سامنے آئیں،ہماری حکومت انفراسٹرکچر میں بہتری کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، حکومت کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں حالیہ اولمپکس میں پنجاب کے اتھلیٹس نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کریں ۔