لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مجتبی شجاع الرحمان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے، صوبائی وزیر نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے خود کو گھر پر قرنطینہ کرتے ہوئے صحت یابی کی درخواست کی ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں مجتبی شجاع الرحمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئےہیں ۔ مجتبی شجاع الرحمان نے بھی خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔