ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار کے مطابق خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ سکتا ہے۔ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے لیے ہر وقت ماسک پہنے رکھنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا پھیلاؤ: مسجد الحرام سمیت سعودی عرب میں نئی پابندیاں نافذ
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کل منگل کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جمعرات سے تمام بند اور کھلے مقامات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر پھر سے عمل کیا جائے گا۔
وزارت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حرمین شریفین سمیت تمام تجارتی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدر آمد شروع کیا گیا ہے۔