لاہور: (دنیا نیوز) بچت اورکفایت شعاری میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی مثال قائم کر دی۔
وزیراعلیٰ آفس کے مطابق شہباز شریف کے دور میں آفس کے مجموعی اخراجات 23 کروڑ 90 لاکھ روپے تھے جبکہ بزدار دور کے مالی سال 2020-21 میں مجموعی اخراجات 14کروڑ 30لاکھ روپے رہے، اس طرح وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں واضح کمی آئی۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب بھر میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کر دیا ہے، ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔