لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ امید ہے ہمارا جی ایس پی پلس اسٹیٹس بحال رہے گا، عالمی برادری انسانی بنیادوں پر افغان حکومت کی مدد کرے۔
پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ لندن میں نصب کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ گورنر ہاؤس کا خرچہ ذاتی جیب سے ادا کرتا ہوں، عام شہری کو گورنر ہاؤس میں چائے پیش کی جاتی ہے۔ لارڈ ڈینئل ہنان نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات مثالی ہیں، یقین دلاتا ہوں پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کرے گا۔