لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگ لی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل عامر لیاقت حسین نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد کا دورہ کیا تھا، یہ وہی مسجد ہے جو مبینہ طور پر پارک کی زمین پر قائم ہے اور جسے سپریم کورٹ نے گرانے کا حکم دیا ہے۔
عامر لیاقت حسین نے اس موقع پر کہا تھا کہ میرے لیے یہ لفظ بہت اہمیت کا حامل ہے مدینہ ، ریاست مدینہ میں مدینہ مسجد گرا رہے ہیں۔
جو مساجد گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) January 3, 2022
پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کی مدینہ مسجد طارق روڈ آمد
عمران خان کے متعلق اھم گفتگو کہا کہ
جو مدینہ کی بات کرتے تھے وہ ہی مدینہ مسجد گرارہیں ۔ا pic.twitter.com/tiWDoVla9N
دورانِ گفتگو کسی سے سوال کیا کہ حکومت تو آپ کی ہے اس حوالے سے آپ کیا کہتے ہیں؟ اس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں ہے۔
اسی شخص نے پوچھا تو کیا خان صاحب کو شرم نہیں آئی؟ اس پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کو شرم آتی تو وہ آتے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے عزیز پی ٹی آئی کے ساتھیو، میرا وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اٹوٹ رشتہ ہے جو ختم نہیں ہوسکتا، جو بات آپ کو بری لگی ہے وہ یقیناً آپ کو بری لگنی چاہیے لیکن بات کا تناظر چھپانا سب سے بری بات ہے۔
اپنی صفائی دیتے ہوئے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کو شرم نہیں آتی ، شرم آتی ہے تو آتا ہے، یہ پورا جملہ آپ پڑھ لیں، پھر میں چُپ ہو گیا۔ اس کے بعد میں نے کہا کہ شرم آتی ہے تو آتا ہے اور اقوام متحدہ میں آتا ہے۔ وہاں آتا ہے اور پھر وہاں آکر خطاب کرتا ہے لیکن میری بات کے بیچ کے حصے کو کاٹ کر اگلا حصہ نہیں دکھایا گیا۔ لیکن اس سب کے باوجود بھی میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔
وزیر اعظم جناب عمران خان جو میرے پارٹی چیئرمین لیڈر اور رہبر کے ساتھ ساتھ میرے دوست بھی ہیں انہیں یقیناً میرے الفاظ سے ٹھیس پہنچی ہے میں ان سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں اور پی ٹی آئی کے تمام ساتھیوں سے بھی ان کے کارکن بھائی کی حیثیت سے معافی کا طلب گار ہوں@ImranKhanPTI pic.twitter.com/0tAXvHbjJT
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 3, 2022
انہوں نے کہا کہ میں خان صاحب سے بھی معذرت چاہتا ہوں معافی مانگتا ہوں اور میں ان کے پاس جاکر بھی ان سے معافی مانگوں گا۔ ان کا عامر ایسا نہیں ہے ، ان کا عامر انہیں بہت چاہتا ہے، بہت محبت کرتا ہے اور دل سے محبت کرتا ہے۔
ویڈیو میں اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اپنے جملے پر قائم ہوں کہ جو حکومتیں مسجد گراتی ہیں وہ ہماری نہیں ہوتیں، تو ہماری حکومت تو کوئی مسجد گرا ہی نہیں رہی۔ تو پھر یہ ہماری حکومت کیسے ہوگئی۔