راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا اور ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کے درمیان ملاقات ہوئی، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی جی ایچ کیو کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی فوجی تعاون اور رروابط سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات میں فروغ کےکا عزم اعادہ کیا۔
جنرل ندیم رضا نے کہا کہ ڈپٹی چیف آف ترک جنرل سٹاف کا دورہ دونوں مسلح افواج کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کا مظہر ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈپٹی چیف آف ترک جنرل سٹاف نے خطے اور افغانستان میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔