صادق آباد: گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق

Published On 08 January,2022 06:05 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 بچے شدید زخمی بتائے جارہے ہیں، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو مٹی کے ملبے سے نکال کر جان بحق اور زخمیوں کو قریبی نجی بسپتال منتقل کردیاہے۔

انچارج ہسپتال سید کاظم شاہ کے مطابق ہسپتال میں 6 بچوں کی نعشیں اور ایک زخمی بچی کو لایاگیا تھا زخمی بچی کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ اہل علاقہ کے یہ بھی بتانا ہے کہ یہ بچے دیوار کے پاس کھیل رہے تھے۔

بارش کی وجہ سے دیوار خستہ حال تھی جو اچانک ک بچوں کے اوپر آن گری، جاں بحق بچوں کی عمریں دو سال سے دس سال ہیں۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان نے افسوس ناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement