راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں ریلوے ٹریک سے گزرنے والی گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص جاں بحق او دو زخمی ہو گئے۔
تھانہ نصیر آباد پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت اور جلد بازی کے باعث پیش آیا، بدقسمت کیری وین بی اے 3068 ریلوے ٹریک کراس کر رہی تھی کہ ٹرین کی زور دار ٹکر سے دور جاگری، اس میں سوار ایک شخص موقع ہی پر دم توڑ گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ کیری وین اور ریلوے ٹریک سے گزرنے والی مہر ایکسپریس کے درمیان پیش آیا۔