مظفر آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میر عتیق کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ان کی اہلیہ اور بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما میر عتیق کی گاڑی کو پٹہکہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، اس افسوسناک حادثے میں میر عتیق کے بھائی اور ان کی اہلیہ زندگی کی بازی ہار گئیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے۔
ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔