راولپنڈی: (دنیا نیوز) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ال دوبے نے مظفر آباد کا دورہ کیا، انسانی امور سے متعلق تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور سفیر طارق علی بخت بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے صدر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے ملاقات کی اور مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملے۔ وفد نے کنٹرول لائن اور آزاد کشمیر کا دورہ کرانے پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کی صورتحال براہ راست دیکھنے کوملی، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے اثرات کا بھی براہ راست مشاہدہ کیا۔