کوٹلی، آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے سابق صدر اوروزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے۔
سردار سکندر حیات خان کچھ عرصے سے بیمار تھے، سکندر حیات حالیہ انختابات میں ن لیگ چھوڑکر مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہے ہیں۔ انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔ سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934ء کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئی۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد چودھری نے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سردار سکندر حیات نے بطور وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیر جموں کشمیر کے حق اور بھارت کے ریاستی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔ بزرگ سیاستدان نے ہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔
وزیراعظم عمران خان
Saddened to learn of the passing of Sardar Sikandar Hayat Khan, former President of AJK as well as former PM of AJK. His contribution to the Kashmir cause & service to the Kashmiri people were invaluable. My prayers & condolences go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 9, 2021
شہریار آفریدی
اناللہ واناالیہ راجعون
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) October 9, 2021
ایک عہد تھا جوتمام ہوا-
سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر بزرگ سیاستدان سردارسکندر حیات خان صاحب کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، سردار سکندرحیات کی تحریک آزادی اور آزاد کشمیر کی عوام کیلئےخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے pic.twitter.com/TYRsnnIb5c
سپیکر قومی اسمبلی
سابق وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا۔ سکندر حیات خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرماۓ اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر وجمیل عطاء فرماۓ۔ pic.twitter.com/AZgvQnCwOi
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) October 9, 2021