مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں حکومتی سطح پر ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے۔ شہری اس میں وسعت اور تسلسل لانے پر زور دے رہے ہیں۔
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں کی قدرتی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ہفتہ صفائی منایا جارہا ہے۔ صفائی مہم کے دوران جہاں سالوں بعد حکومتی اداروں کا عملہ ایک ساتھ فعال نظر آیا ہے تو سڑکوں پر ہونے والی معمولی صفائی کے بعد شہر بدلا سے لگنے لگا ہے۔
شہریوں کی جانب سے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو تعفن اور بدبو سے پاک بنانے کے لئے برساتی نالوں میں پڑے کوڑے کرکٹ اور غلاظت کے ڈھیر صاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
آزاد کشمیر میں حکومتی سطح پر 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی صفائی مہم 03 اکتوبر تک جاری رہے گی۔